شنجوکو نے ستمبر سے گلی میں آوازے لگانے والوں پر پابندی کا منصوبہ بنا لیا

ٹوکیو: ٹوکیو کے شنجوکو وارڈ میں مقامی حکام نے بدھ کو کہا کہ وہ گلیوں میں آوازے لگانے والوں پر پابندی کے ایک منصوبے پر بحث مباحثہ کر رہے ہیں۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، شنجوکو وارڈ کے مئیر ہیروکو ناکایاما نے اس ہفتے کہا، “ہم عوامی جگہوں پر آوازے لگانے والوں پر پابندی پر مباحثہ کر رہے ہیں تاکہ ایسی وارڈ کمیونٹی تخلیق کی جا سکے جو اپنے رہائشیوں اور مہمانوں کو حفاظت اور ذہنی سکون مہیا کرے”۔

یہ ممکنہ پابندی بار، طعام خانوں اور کاراؤکے پارلر کے آوازے لگانے والوں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہے جو گلیوں میں پمفلٹ پکڑاتے ہیں اور ممکنہ گاہکوں کو گھیرنے کے لیے اشارے کرتے ہیں۔ مقامی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا، اگر یہ پابندی متعارف کروا دی جاتی ہے تو شاپنگ اضلاع کو گشتی وارڈن تعینات کرنے کی اجازت ہو گی تاکہ گلیوں کو صاف رکھا جا سکے۔

تاہم شنجوکو وارڈ نے اعلان کیا ہے کہ نئے ضوابط کو توڑنے پر مالی جرمانہ نہیں رکھا جا ئے گا۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ستمبر سے یہ پابندی متعارف کروانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.