آدمی کو سابقہ بیوی پر حملے سے بار رکھنے میں ناکام ہونے والا پولیس اہلکار بحال رہے گا

کاناگاوا: کاناگاوا کے صوبائی محکمہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ اپنے افسر کو بحال رکھیں گے جو ایک آدمی کو اپنی سابقہ بیوی کا گلہ کاٹنے سے باز رکھنے میں ناکام رہا تھا۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، اس واقعے میں 32 سالہ شیمون ساداکاری نے اپنی 31 سالہ سابقہ بیوی کو اس وقت چاقو مارا جب وہ ایسےہارا، صوبہ کاناگاوا کی ایک گلی میں صبح 8 بجے کے قریب اپنے بچے کو اسکول چھوڑنے جا رہی تھی۔

ساکاری نے چاقو قریبی پارکنگ لاٹ میں پھینکا اور کار میں فرار ہو گیا۔ (اس کی سابقہ بیوی نے قبل ازیں ہراساں کرنے کی اطلاع دی تھی) تاہم اس اہلکار نے اپنے افسر کو نہ بتایا۔

پولیس کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، اس افسر کو ایک ملاقات میں شرکت کا حکم دیا گیا جس میں اس نے متاثرہ خاتون کو سنا اور اسے ہدایات دی گئیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کی کوشش کی جا سکے۔

اس ملاقات کے دوران متاثرہ خاتون نے پولیس والے کو بتایا، “میں چاہتی ہوں کہ آپ سمجھنے کی کوشش کریں کہ سابق شوہروں جیسے آدمی موجود ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ انہیں کے ساتھ بے انصافی کی گئی اور وہ بدلے کی تلاش میں ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.