مغربی جاپان میں لُو لگنے سے 195 ہسپتال میں داخل

ٹوکیو: آگ و آفات سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ جمعے کو 195 لوگوں کو لُو لگنے سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جیسا کہ مغربی جاپان میں مسلسل تیسرے دن درجہ ہائے حرارت 30 کے عشرے کا نصف پار کر گئے (35 سے اوپر چلے گئے)۔

این ٹی وی نے خبر دی، اوساکا میں لُو کا شکار بننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 57 تھی، بشمول 15 طلباء جنہیں دوپہر 12:20 کے قریب ایک ایتھلیٹک میٹ اپ کے دوران سخت تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ آئچی نے کہا کہ دوسری سب سے زیادہ تعداد 26 تھی۔

دن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تویوناکا، صوبہ اوساکا میں تھا جو 36.7 درجے رہا۔ صوبہ اوکایاما میں تاکاہاشی کا درجہ حرارت 36.6 درجے ریکارڈ کیا گیا، صوبہ کیوتو میں کیوتانابے کا درجہ حرارت 36.1 درجے اور صوبہ ہیروشیما میں فوچو کا درجہ حرارت 35.1 درجے رہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.