ٹوکیو: جیسے جیسے فیکٹری میں ان کے نئے ہائیڈرالک سلنڈرز کا ڈھیر لگ رہا ہے، فیکٹری مالک کازوشی نومورا کہتے ہیں کہ وہ جاپان کی معیشت کے دوبارہ ٹھوس بحالی کی جانب بڑھنے کے بارے میں پر امید ہیں۔
دو عشروں کی مندی کے بعد جاپان کی بڑھوتری کو بحالی کے راستے پر ڈالنے کے لیے وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے عظیم منصوبے، جنہیں جمعے کو ان کی کابینہ کی منظوری بھی مل گئی، نومورا جیسے کاروباریوں پر منحصر ہیں، کہ وہ اس بحالی میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامند ہوتے ہیں یا نہیں۔
تاہم ابھی تک صارفی قیمتوں نے گرنا بند نہیں کیا۔ دریں اثناء جاپانی ین کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمد شدہ توانائی اور دوسرے مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے — ایک ایسا رجحان جو نومورا کے مطابق ان جیسے کاروباروں کی مدد کی بجائے انہیں نقصان پہنچاتا ہے جن کے غیر ملکی سودے ڈالر پر مشتمل نہیں ہیں۔