امریکی میرینز نے اوسپرے طیارہ کامیابی سے جاپانی بحری جہاز پر اتار دیا

سان ڈیاگو: ایک امریکی میرین کارپس ایم وی 22 اوسپرے طیارے کو کیلیفورنیا کے ساحل پر کامیابی سے ایک جاپانی بحری جہاز پر اتار لیا گیا، جس کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں۔

یہ طیارہ جمعے کو سان ڈیاگو سے جاپانی جہاز ہیوگا کے لیے اڑا تھا جو 18 روزہ مشق کا حصہ تھا جس کا مقصد جاپان کی خشکی و تری کی فوجی صلاحیتوں میں بہتری پیدا کرنا ہے۔

فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اوسپرے علاقائی سلامتی کی کوششوں کے لیے اشد ضروری ہے۔

میرین برِگ نے کہا، “ایم وی 22 اوسپرے کی جاپانی جہاز پر اولین لینڈنگ ایک تاریخی لمحہ ہے”۔

زیادہ تر چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت –بشمول پچھلے برس اس کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی شمولیت– کے جواب میں جاپان خشکی و زمین ہر دو جگہ استعمال ہونے والا طیارہ خرید رہا ہے اور تربیت میں بہتری پیدا کر رہا ہے تاکہ ننھے جزائر پر یا ان کے اطراف میں تنازعات سے نمٹا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.