ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 تا 16 برس کی لڑکیوں پر مثانے/ تخم دان کی گردن کے سرطان کی روک تھام کے لیے ایک نئی ویکسین لینے پر زور دینا عارضی طور پر روک دیا جائے، جب ابتدائی وصول کاروں میں عضلات کی اکڑن اور تشنج کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ٹی بی ایس نے ہفتے کو بتایا وزارتِ صحت کے مطابق، 1,968 لڑکیاں جنہوں نے ایسے ضمنی اثرات میں مبتلا ہونے کی شکایت کی، میں سے 38 نے ویکسین لینے کے بعد اپنے پورے جس میں مسلسل دھیمے اور شدید درد پھیلنے کی اطلاع دی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آٹھ ابھی تک اس دوا کے ضمنی اثرات کی تکلیف جھیل رہی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے جب تک درد کی وجہ سمجھ نہیں آ جاتی تب تک اس نے لڑکیوں کو فعال انداز میں یہ ویکسین وصول کرنے پر زور دینا روک دیا ہے، جو اپریل میں متعارف کروائی گئی تھی۔