ناگاساکی: ناگاساکی کی ضلعی عدالت نے جمعے کو ایک آدمی کو سزائے موت سنائی جس نے ایک عورت، جس کا وہ پیچھا کر رہا تھا، کی ماں اور نانی کو ہلاک کر دیا تھا۔
28 سالہ گوتا تسوتسوئی، سکنہ کووانا، صوبہ مئے، کو 56 سالہ مِتسوکو یاماشیتا اور اس کی ماں 77 سالہ ہیسائے یاماشیتا کو سائیکائی، صوبہ ناگاساکی میں 16 دسمبر، 2011 کو ان کی منی وین کے پچھلے حصے میں چاقو کے وار کر کے ہلاک کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا۔
ان ہلاکتوں کے بعد قومی پبلک سیفٹی کمیشن نے چیبا پولیس ہیڈکوارٹر اور ناراشینو پولیس تھانے میں 20 پولیس اہلکاروں کی سرزنش کی تھی، جہاں (اس پیچھا کرنے والے کے خلاف) شکایت درج کروائی گئی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ تسوتسوئی کو چیبا پولیس کی جانب سے دو مرتبہ خبردار کیا گیا تھا اور وہ پہلے ہی میتسوکو یاماشیتا کی اس وقت 23 برس کی بیٹی پر حملے کے الزام میں زیرِ تفتیش تھا۔
اس لڑکی کے والد ماکوتو یاماشیتا نے پہلی بار 29 اکتوبر، 2011 کو چیبا کی پولیس سے رابطہ کیا تھا تاکہ انہیں اس تشدد سے خبردار کر سکے، جس کے بعد پولیس نے تسوتسوئی کو ایک وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔