ایواتے کا قصبہ ریچھ کے حملوں کے بعد چوکس

ایواتے: ہفتے اور اتوار کو ہاناماکی، صوبہ ایواتے میں کم از کم دو ریچھوں کی جانب سے حملوں کے ایک سلسلے میں چار لوگ زخمی ہو گئے۔

این ٹی وی کے مطابق، پولیس نے کہا کہ پہلا حملہ ہفتے کی شام ایک باغ میں ہوا جہاں ایک 81 سالہ بابے کو دو ریچھوں نے پیچھے سے حملے کا نشانہ بنایا۔  پولیس کا خیال ہے کہ یہ جانور ایک مادہ ریچھ اور اس کا پِلّا تھے۔

اس کے بعد پہلے حملے کی جگہ سے 1.5 کلومیٹر کے دائرے میں اتوار کو شام 6:30 سے 7 بجے کے دوران حملوں کا ایک سلسلہ رونما ہوا، جس میں تین لوگوں کو زخم آئے اور انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا۔ مقامی شکاری کلب کے سربراہ نے پریس کو بتایا، “ریچھ بپھرا ہوا ہے، چناچہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ وہ دوبارہ حملہ کرے گی”۔

پولیس اور شکاری کلب کے اراکین نے پیر کی صبح سے ریچھ کی تلاش کے لیے گشت شروع کر دیا۔ پولیس مقامی رہائشیوں کو خبردار کر رہی ہے کہ ہوشیار رہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.