آئچی: پولیس نے کہا، تویوہاشی، صوبہ آئچی میں اتوار کو ایک 7 سالہ لڑکی اس وقت دریا میں ڈوب گئی جب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کھیل رہی تھی۔
پولیس نے سہ پہر 4 بجے کے قریب ایک راہگیر کی جانب سے ہنگامی کال وصول کی جس میں کہا گیا کہ ایک لڑکی جو دریا میں کھیل رہی تھی لاپتہ ہو گئی ہے۔ ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ ایلیمنٹری اسکول کی طالبہ اپنی دادی اور چھوٹی بہن کے ہمراہ تویوکاوا دریا میں کھیل رہی تھی جب وہ غائب ہو گئی۔
ہنگامی خدمات کے اہلکاروں نے لڑکی کی تلاش شروع کی اور بالآخر ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اسے دریا میں ڈھونڈ لیا۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسکی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی جال کے ذریعے مچھلی پکڑنے کی کوشش کر رہے تھی جب وہ اپنا توازن کھو بیٹھی۔ جہاں وہ ڈوبی وہاں پانی 1.5 میٹر گہرا تھا۔