پنوم پنہ: یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اتوار کو کمبوڈیا میں اپنا ایک ہفتہ طویل اجلاس شروع کیا، جس کے دوران ماؤنٹ فوجی کو باضابطہ طور پر یونیسکو کی عالمی ورثے کی جگہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
بین الاقوامی کونسل برائے یادگاران و مقامات (آئیکو موس)، جو یونیسکو کی ایک مشاورتی باڈی ہے، نے اپریل کو سفارش کی تھی کہ ماؤنٹ فوجی، جو 3,776 میٹر کے ساتھ جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہے، عالمی ورثے کے مقام کے طور پر درج ہونے کے لیے مناسب ہے اسے “قدرتی” ورثے کے مقام کی بجائے “ثقافتی” ورثے کا مقام قرار دیا جا رہا ہے۔
یونیسکو کا عالمی ورثے کا پروگرام ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت چلتا ہے جس کا مقصد اس کے تعارفی بیان کے مطابق “پوری دنیا میں انسانیت کے لیے نمایاں اہمیت کے حامل سمجھے جانے والے ثقافتی اور قدرتی ورثے کی شناخت، حفاظت اور نگہداشت کرنا ہے”۔