واشنگٹن: امریکہ منگل اور بدھ کو واشنگٹن میں جنوبی کوریا اور جاپان سے ملاقات کرے گا تاکہ جنوبی کوریا کی جانب سے اعلی سطحی بات چیت کی پیشکش پر بات چیت کی جا سکے؛ یہ بات ایک سینئر انتظامی اہلکار نے اتوار کو کہی۔
اہلکار نے کہا، “ہم سہ فریقی ملاقات میں جاپانی اور جنوبی کوریائی شراکت داروں سے ملیں گے اور یہ زیرِ بحث موضوعات میں سے ایک ہو گا”۔
شمالی کوریا نے اتوار کو امریکہ کو اعلی سطحی بات چیت کی پیشکش کی تاکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کی جا سکے، تاہم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ کسی قسم کی بات چیت پیانگ یانگ کے اقدام پر منحصر ہو گی جس کے ذریعے وہ ظاہر کرے کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو ترک کرنے کی جانب جا رہا ہے۔
یہ پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب شمالی کوریا نے چند ہی دن قبل جنوبی کوریا کے ساتھ طے شدہ باضابطہ بات چیت اچانک منسوخ کر دی تھی، جو دو برس سے زیادہ عرصے میں پہلی طے شدہ بات چیت تھی۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر مذاکرات سے بھاگنے کا الزام لگایا ہے جن میں دو حریف کوریاؤں کے مابین پُر تناؤ تعلقات کو مندمل کیا جانا تھا۔