ٹوکیو: ہنڈا موٹر کو اور قومی ادارہ برائے اعلی صنعتی سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیق (اے آئی ایس ٹی) نے مشترکہ طور پر دور بیٹھے کنٹرول کیا جانے والا ایک سروے روبوٹ تیار کیا ہے جو ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے ایک ایٹمی ری ایکٹر کی عمارت کی پہلی منزل پر سروے سر انجام دے گا اور اونچے و تنگ علاقوں میں عمارتی ڈھانچے کی معلومات کی فراہمی میں مدد دے گا۔
یہ نو تیار شدہ سروے روبوٹ منگل سے ری ایکٹر کی عمارت کے اندر اپنا کام شروع کرے گا۔
یہ سروے روبوٹ ٹیپکو کی جانب سے مہیا کردہ ری ایکٹر کی عمارت کے اندرونی حالات کی تفصیلات پر مشتمل حقیقی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ اے آئی ایس ٹی نے اونچے علاقے تک رسائی کے لیے رینگنے والے پلیٹ فارم کی تیاری کی جبکہ ہنڈا نے سروے کرنے والے روبوٹ بازو کی تیاری کی، جو پلیٹ فارم کے اوپر نصب کیا گیا ہے۔