اینس کیلن، شمالی آئرلینڈ: یورو زون پیر کو دوسری امیر معیشتوں کی جانب سے دباؤ کی زد میں آ گیا کہ بینکنگ یونین کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرے جبکہ جاپان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے مرکزی بینک کے جحیم محرکاتی منصوبے کے بعد ساختی اصلاحات اور بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
گروپ ایٹ کے امیر ممالک، جن میں جرمنی، فرانس اور اٹلی شامل ہیں، کے رہنماؤں نے کہا کہ یورو زون کو بنیادی قوانین کی مزید مضبوطی، بشمول بینکنگ یونین کے قیام کی جانب حرکت، کی “سخت ضرورت” ہے۔
اس (بیان) نے کہا، “جاپانی نشو و نما کو اس کے قلیل مدتی تحریکی پیکج، بولڈ زری پالیسی اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ حکمت عملی کی وجہ سے سہارا ملے گا”۔ “تاہم اسے قابلِ بھروسہ وسط مدتی مالیاتی منصوبہ وضع کرنے کے چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت ہو گی۔”
وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے پچھلے ہفتے آمدن میں 3 فیصد سالانہ اضافے اور غیر ملکی کاروباروں کو کشش کرنے کے لیے خصوصی اکنامک زون قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو دنیا کی تیسری بڑی معیشت میں تیزی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کا تیسرا جزو ہے۔