64 سالہ بڑھیا 59 سالہ بوائے فرینڈ کو چاقو مارنے پر گرفتار

گیفو: پولیس نے پیر کو کہا انہوں نے ایک 64 سالہ عورت کو حراست میں لیا ہے جو سےکی، صوبہ گیفو میں اپنے 59 سالہ ساتھی کے قتل میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق، اوسامو یامامورا کو پچھلے ہفتے کو اس کے گھر میں تیز دھار آلے سے زخمی مردہ پایا گیا تھا، جب اس کی ساتھی ہیدیکو ناگامینے نے پولیس کو کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔ ٹی بی ایس کے مطابق، پولیس نے کہا کہ ناگامینے نے رات 1 سے 2 بجے کے دوران یامامورا کو مبینہ طور پر چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ناگامینے نے بیان میں کہا کہ یامامورا کے سینے پر چاقو کے زخم خود سے لگائے ہوئے ہیں اور الزامات سے انکار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ ناگامینے نے پچھلے برس اکتوبر میں پولیس سے مشورہ کیا تھا، جس میں دعوی کیا کہ یامامورا نے نشے کی حالت میں اس پر حملہ کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.