ٹوکیو: ایک ریل کمپنی ایک خوش قسمت جوڑے کو ٹوکیو کی مصروف ترین شہری ریلوے لائنوں میں سے ایک پر شادی کا موقع فراہم کر رہی ہے جبکہ ٹرین دارالحکومت کے گرد گھوم رہی ہوگی؛ یہ بات اس نے منگل کو بتائی۔
ایسٹ جاپان ریلوے (جے آر ایسٹ) نے کہا وہ ایک ایسا جوڑا ڈھونڈنا چاہتا ہے جو 120 تک دوستوں و اہلخانہ کے ہمراہ یامانوتے لائن پر شادی کروانا پسند کرے۔
جے آر ایسٹ کے ترجمان یوئچی سوزوکی نے کہا، “ہم ایسے جوڑوں کی جانب سے درخواستوں کی توقع کر رہے ہیں جو کسی طرح یامانوتے لائن سے جڑے ہوئے ہیں، بشمول ایسے لوگ جو اس کے قریب رہتے ہیں”۔ “تاہم ضروری نہیں کہ وہ ریل کے عاشق ہی ہوں۔”
مہمان 11 ڈبوں والی ٹرین کو خصوصی طور پر استعمال کریں گے، جس میں عموماً 1000 کے قریب ٹھنسے ٹھنسائے شہری مسافر محوِ سفر ہوتے ہیں۔