اوساکا: ایک 37 سالہ بجلی کمپنی ملازم کو دھوکہ دہی کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں میں دخل اندازی کے شک پر حراست میں لیا گیا ہے، جب اس نے مبینہ طور پر پچھلے ماہ 130 گھروں کی بجلی کاٹ دی۔
ٹی بی ایس نے بدھ کو بتایا کہ پولیس کے مطابق اس شخص، جو کانسائی الیکٹرک پاور کو کی نامبا برانچ میں مرمت سے متعلق سپروائزر ہے، نے 31 مئی کو اپنے اوزار استعمال کر کے بلا اجازت ایک ڈسٹریبیوشن باکس کھولا اور پھر ٹرانسفارمر استعمال کرتے ہوئے کچھ علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی۔
اس سبوتاژ کے نتیجے میں نانیوا وارڈ اور تینّوجی وارڈ میں 132 املاک، بشمول مکان اور دوکانیں، بجلی سے محروم ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ املاک میں ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی بند رہی۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران زیرِ الزام شخص نے کہا کہ اس نے بجلی کاٹ دی چونکہ وہ حد سے زیادہ کام سے تھکا ہوا تھا۔ اس نے کہا، “میں نے سوچا اگر بجلی کی بندش یا ملتا جلتا مسئلہ ہوا تو شاید میری معاونت کے لیے کچھ مزید کارکن بھیج دئیے جائیں”۔