یونائیٹڈ کا ٹوکیو آنے والا 787 ڈریم لائنر سیاٹل کی جانب موڑ دیا گیا

سیاٹل: یونائیٹڈ ائیرلائن کی ایک ترجمان خاتون نے کہا، منگل کی سہ پہر ڈین ور سے ٹوکیو کے لیے پرواز کرنے والے بوئنگ 787 طیارے میں آئل فلٹر کے مسئلے کی نشاندہی نے عملے کو طیارہ سیاٹل کے تاکوما بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب موڑنے پر مجبور کر دیا۔

ترجمان خاتون میری رائن نے ایک ای میل بیان میں کہا، پرواز نمبر 139 نارمل انداز میں اتری اور ہوائی کمپنی کی مرمتی ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے کہا، اس طیارے نے 4 بجے کے ذرا ہی دیر بعد سیاٹل کی زمین کو چھوا۔

یونائیٹڈ نے 20 مئی کو ہی اپنے 787 دوبارہ ہوا میں اڑانا شروع کیے تھے جب دوسری ہوائی کمپنیوں کی ملکیت دو 787 طیاروں میں مسائل کی وجہ سے حکام نے جنوری میں تمام طیارے گراؤنڈ کر دئیے تھے۔

یونائیٹڈ ابھی تک 787 طیارے اڑانے والی اکلوتی امریکی کمپنی ہے، جو دو جاپانی ہوائی کمپنیوں پر لیتھیم آئن بیٹریوں سے متعلقہ مسائل کے نرغے میں آنے کے بعد دھیرے دھیرے گاہکوں کا اعتماد جیت رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.