ایٹمی نگران ادارے نے ایٹمی پلانٹس کے لیے نئی حفاظتی شرائط کا خاکہ پیش کر دیا

ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی نگران ادارے نے ایٹمی پلانٹس کے لیے نئی حفاظتی شرائط کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے، جس سے فوکوشیما بحران کے بعد بند پڑے ایٹمی مراکز کے دوبارہ کھلنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

ایٹمی نگران ادارے کی جانب سے بدھ کو منظور کردہ نئی شرائط 8 جولائی سے نافذ ہوں گی، جب آپریٹر معائنوں کے لیے درخواست دینے کے قابل ہوں گے۔ اگر پلانٹ معائنہ پاس کر جاتے ہیں، تو وہ دوبارہ کھلنے کے قابل ہوں گے۔ چار یوٹیلیٹی کمپنیاں –کانسائی الیکٹرک پاور کو، شیکوکو الیکٹرک پاور کو، کیوشو الیکٹرک پاور کو اور ہوکائیدو الیکٹرک پاور کو– اطلاع کے مطابق اس برس اپنے چھ ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے لیے درخواست دیں گی، تاہم نگران ادارے نے کہا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔ پلانٹ چلانے والوں کے لیے تابکاری کی اسکریننگ والے ہوائی اخراجی نظاموں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، جب یہ پتا چلا تھا کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں فلٹروں کے بغیر ہوائی اخراجی نظام نصب کیے گئے تھے۔ پلانٹس کے بحرانی کمانڈ سنٹر زلزلہ مزاحم عمارتوں میں بنے ہونے چاہئیں اور توانائی و ٹھنڈے پانی کی صلاحیت یقینی بنانے کے لیے ایک سے زیادہ ذرائع کا بندوبست ہونا چاہیئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.