جامعہ ٹوکیو نے خزاں میں تعلیمی سال شروع کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا

ٹوکیو: جامعہ ٹوکیو (تودائی) نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے اپنا تعلیم سال خزاں میں شروع کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے، اور اس کی بجائے تعلیمی سال کو موجودہ دو سمسٹروں کی بجائے دو دو ماہ کے چار دورانیوں (ٹرمز) میں تقسیم کرے گا۔

پچھلے برس تودائی کا عظیم اعلان جاپانی تعلیمی سال کو بیرونی جامعات کے ساتھ مطابقت میں لانے اور عالمی رجحان رکھنے والے گریجویٹ طلباء کی نسل پروان چڑھانے کی ایک کوشش تھی۔

دنیا میں قریباً 70 فیصد اسکول اور جامعات اپنا تعلیمی سال ستمبر یا اکتوبر میں شروع کرتے ہیں، جبکہ جاپان میں اپریل تعلیمی یا کاروباری سال کی ابتدا کرتا ہے۔ وزارتِ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق، جامعہ ٹوکیو کے کوئی 14,000 انڈر گریجویٹ طلباء میں سے صرف 1.9 فیصد غیر ملکی ہیں، جس کے مقابلے میں امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کے 10 فیصد طلباء غیر ملکی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.