گیم شائقین کے اشتعال نے ایکس باکس پالیسی میں تبدیلی پر مجبور کر دیا

سان فرانسسکو: مائیکروسافٹ نے بدھ کو گیم شائقین کو ایک فتح عطاء کی جب اس نے نئی نسل کے ایکس باکس ون کنسولز کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی شرط اور پرانی گیمز کی ڈسک کھیلنے پر پابندیوں کے منصوبے ترک کر دئیے۔

مائیکروسافٹ کے انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ بزنس کے صدر ڈان ماٹریک نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ امریکی ٹیکنالوجی دیو پچھلے ہفتے کے ٹیکنالوجی کے اعلی ترین میلے ‘ای تھری’ کے بعد گیم شائقین کے غم و غصے کے سامنے ہتھیار ڈال رہا ہے۔

سونی اور مائیکرو سافٹ دونوں نے قطعی الگ الگ نجی تقریبات کا انعقاد کیا تھا تاکہ عرصہ دراز سے جاری کنسول جنگوں میں اپنے نئے سورماؤں کے درشن کروا سکیں۔

سونی اور مائیکروسافٹ دونوں ہی اپنے نئے ویڈیو گیم کنسولز سال کے اختتام کی چھٹیوں کے خریداری کے سیزن سے قبل جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے 2005 کے اواخر میں مارکیٹ میں آنے کے بعد سے ایکس باکس 360 کنسول کے تقریباً 77 ملین یونٹ فروخت کیے ہیں۔ گیمنگ کنسول سازی کے حریف سونی نے اپنے پلے اسٹیشن 3 کی تقریباً اتنی ہی تعداد فروخت کی ہے، جو ایک سال بعد متعارف کروایا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.