ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی حکمران جماعت کی پالیسی چیف نے بدھ کو معذرت کی اور اپنے الفاظ واپس لیے جو بظاہر فوکوشیما کے ایٹمی بحران کی سنگینی کم کر کے پیش کرتے تھے، اور کہا کہ یہ وزیرِ اعظم پر منحصر ہے کہ انہیں اس عہدے پر برقرار رکھتے ہیں یا نہیں۔
پیر کو ایک تقریر میں ایل ڈی پی کی پالیسی چیف سانائے تاکائچی نے آفلائن ایٹمی ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کا کہا تھا ،اور نوٹ کیا کہ مارچ 2011 کی فوکوشیما آفت کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
اس آفت میں ایک شدید زلزلے اور سونامی نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے فوکوشیما پلانٹ پر ری ایکٹروں میں پگھلاؤ پیدا کر دیا، جس سے تابکاری خارج ہوئی اور 160,000 لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور ہونا پڑا جو شاید کبھی اپنے گھروں واپس نہ لوٹ سکیں۔
تاکائچی کے کلمات اپوزیشن جماعتوں، ان کی اپنی جماعت کے اراکین اور میڈیا کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں آ گئے تھے اور اس پر چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا کو انتباہ جاری کرنا پڑا کہ سیاستدانوں کو خیال رکھنا چاہیئے وہ کیا کہہ رہے ہیں۔