ایباراکی میں اسٹیشن کے باہر بچوں پر گھونسے بازی کرنے پر آدمی زیرِ حراست

ایباراکی: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے صوبہ ایباراکی میں ایشیوکا کے اسٹیشن کے باہر چار بچوں کو گھونسے مارے تھے۔

ٹی بی ایس کے مطابق پولیس نے کہا، کازوہیکو یاہاگی نامی یہ 32 سالہ شخص 15 جون کو حراست میں لیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر اسٹیشن کے باہر ہائی اسکول کے چار طلباء کے چہروں پر یکے بعد دیگرے گھونسے مارے۔ یہ حملہ 12 بجے دوپہر سے ذرا ہی دیر بعد رونما ہوا۔

یاہاگی موقع سے بھاگ گیا، تاہم پولیس نے ایک فنکار کی ملتی جلتی شکل و صورت استعمال کر کے اس کی شناخت اور جگہ کا پتا لگایا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران یاہاگی نے کہا کہ اسے بچوں کو مارنے بارے کچھ بھی یاد نہیں۔

ٹی بی ایس کے مطابق، یاہاگی دو دیگر حملوں سے تعلق پر بھی زیرِ تفتیش ہے، جن کی اسی دن علاقے میں اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے کہا، یاہاگی کی گھونسہ بازی سے متاثر ہونے والے چار بچوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.