بجلی کمپنیاں ایٹمی پلانٹس کے جلد معائنے کے لیے پر امید

ٹوکیو: جیسے ہی اگلے ماہ نئے حفاظتی معیارات نافذ العمل ہوئے تو کم از کم چار یوٹیلیٹی کمپنیاں متوقع طور پر 12 تک کی تعداد میں ایٹمی ری ایکٹروں کی حفاظتی جانچ پڑتال کے لیے درخواستیں جمع کروائیں گی۔

ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی (این آر اے) کی جانب سے بدھ کو نئی شرائط کے اجراء کی تاریخ کے اعلان کا فیصلہ قانونی ڈیڈ لائن سے قریباً دو ہفتے قبل آ گیا ہے، جس سے ناقدین کو شک کرنے کا موقع ملا ہے کہ اس میں صنعتی اور سیاسی دباؤ ملوث ہے تاکہ یوٹیلیٹی کمپنیاں جلد از جلد ری اسٹارٹ کا عمل شروع کر سکیں۔

کانسائی الیکٹرک پاور کو کے صدر اور ‘فیڈریشنز آف الیکٹرک پاور کمپنیز آف جاپان’ جیسی طاقتور لابی کے صدر ماکوتو یاگی نے نگران ادارے پر زور دیا کہ وہ انتظار کم کرنے کے لیے معائنے جلد ختم کرے۔ ایجنسی اس وقت کئی پلانٹس پر جانچ پڑتال کر رہی ہے تاکہ اپنے ماضی کے معائنوں پر نظرِ ثانی کر سکے جن میں ممکنہ مسائل سے صرفِ نظر کا امکان پایا جا سکتا ہے۔

نگران ادارہ کئی پلانٹس پر زلزلیاتی فالٹ لائن کی جانچ پڑتال بھی دوبارہ کر رہا ہے تاکہ اپنے ماضی کے معائنوں پر نظرِ ثانی کر سکے جن میں ممکنہ مسائل سے صرفِ نظر کا امکان پایا جا سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.