پولیس ویب سائٹ پر بم کی دھمکی کے بعد جے آر اوموری اسٹیشن خالی کروا لیا گیا

ٹوکیو: جمعرات کی صبح جے آر اوموری اسٹیشن کو مسافروں اور عملے سے خالی کروا لیا گیا جب پولیس کے مرکزی صفحے پر ایک بم کی ایک دھمکی بھیجی گئی۔

پولیس نے جمعے کو کہا کہ ویب صفحے پر تحریری پیغام اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں مراسلہ نگار نے 12 بجے دوپہر دو دھماکہ خیز آلات کے ذریعے اوموری اسٹیشن کو اڑانے کی دھمکی دی۔

ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ 100 کے قریب پولیس ملازمین کی صفائی ٹیم کو موقع پر متحرک کیا گیا۔ اسٹیشن کی عمارت کی ایک کافی شاپ میں ایک اکیلا پڑا سفید کیرئیر بیگ پایا گیا۔ اس بیگ سے مشکوک شے کے طور پر برتاؤ کیا گیا اور اس کے نتیجے میں صبح دس بجے کے ذرا ہی دیر بعد سینکڑوں لوگوں کو اس وقت تک اسٹیشن سے باہر رکھا گیا جب تک بم ڈسپوزل یونٹ نے اس کے اجزاء کی تصدیق نہیں کر لی، جس میں کوئی مہلک چیز نہیں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس فرد نے دھمکی دی وہ فرائض کی ادائیگی میں زبردستی رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں مطلوب ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.