مغربی جاپان میں شدید بارش جاری جبکہ ٹائیفون کمزور ہو رہا ہے

ٹوکیو: جمعہ کو مغربی جاپان میں مسلسل چوتھے روز طوفانی بارشیں جاری ہیں جیسا کہ سیزن کا چوتھا ٹائیفون کمزور ہو کر استوائی کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ جمعے کی سہ پہر تک اسے شیکوکو میں 300 ملی میٹر اور شمالی کیوشو اور کانسائی کے علاقے میں 200 ملی میٹر تک بارش کی توقع ہے۔ ایجنسی نے کہا، یاماگوچی، ہیروشیما، شیمانے اور واکایاما کے صوبوں میں طغیانیوں کی توقع ہے۔

ٹیلی وژن کی فوٹیج سے ظاہر ہوا کہ گدلے پانی کے بھنور اکھڑے ہوئے درخت اور دوسرا ملبہ اپنے ساتھ بہائے لے جا رہے ہیں جیسا کہ واکایاما اور یاماگوچی صوبوں کے کچھ حصوں میں دریا کناروں سے ابل پڑے تھے۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ پورے دن کے دوران 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار والی ہوائیں اور پانچ میٹر اونچی لہروں کی توقع ہے۔ اس نے مٹی کے تودے گرنے، شدید ہواؤں اور دریاؤں میں چڑھاؤ کے انتباہات جاری کیے۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا، استوائی کم دباؤ کے مرکز میں ماحولیاتی دباؤ 995 ہیکٹو پاسکل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.