ٹوکیو: سونامی سے تباہ حال فوکوشیماڈائچی ایٹمی بجلی گھر کو تابکار پانی کے ایک اور رساؤ کی تکلیف سہنا پڑی ہے؛ یہ بات اس کے آپریٹر نے جمعہ کو بتائی، جو تباہ حال پلانٹ پر واقعات کے ایک سلسلے کی تازہ ترین مثال ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے کہا، “قریباً 360 لیٹر آلودہ پانی ایک نمک صاف کرنے والے (نمک ربا) یونٹ سے رس گیا اگرچہ وہ کمپلیکس سے باہر نہ جا سکا۔
یہ نمک رُبا یونٹ ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال شدہ آلودہ سمندری پانی میں سے نمک الگ کرتا ہے جو مارچ 2011 کو پلانٹ سے ایک دیو قامت سونامی ٹکرانے کے بعد پگھلاؤ میں چلے گئے تھے۔
ٹیپکو نے کہا، خیال ہے کہ یہ پانی یونٹ سے اس وقت خارج ہوا جب یہ ابھی نمک ربائی کے عمل سے نہیں گزرا تھا۔
تازہ ترین واقعہ دو روز بعد پیش آیا ہے جب مصیبت زدہ یوٹیلیٹی نے اعلان کیا تھا کہ پلانٹ پر زیرِ زمین پانی میں سرطان کا باعث بننے والے مادے پائے گئے اور اس نے ان کے سمندر میں داخلے کو روکنے کا وعدہ کیا۔
ٹیپکو پلانٹ پر واقعات کی بڑھتی ہوئی فہرست کی وجہ سے مسائل کا شکار رہا ہے، جو ایک نسل میں بدترین ایٹمی آفت کے دو برس سے زیادہ عرصے کے بعد بھی جاری ہیں۔