البانی، نیویارک: نیویارک کے مالیاتی نگرانی اداروں نے جمعرات کو کہا، بینک آف ٹوکیو متسوبشی یو ایف جے لمیٹڈ اربوں ڈالر کے منی لانڈرنگ لین دین کے بدلے میں ریاست نیویارک کو 250 ملین ڈالر بطور جرمانہ ادا کرے گا جنہوں نے ایران، سوڈان، اور میانمار سمیت مختلف ممالک پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔
ریاست کے محکمہ مالیاتی خدمات نے کہا کہ بینک نے 100 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت والے 28,000 سودوں، جو اس نے نیویارک آپریشن کے ذریعے 2002 تا 2007 سر انجام دئیے، کے بدلے میں جرمانہ بھرنے اور ایک برس کے لیے کی خصوصی نگرانی کروانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
محکمے نے کہا، بی ٹی ایم یو کے ملازمین باقاعدگی سے بذریعہ تار رقوم کی منتقلی کے پیغامات مٹاتے رہے جو پیسوں کے وصول کار کاروباری اور سرکاری اداروں کی شناخت کر سکتے تھے۔
بینک نے کہا، “2007 کے بعد سے بی ٹی ایم یو نے اپنی تعمیلی پالیسیوں اور طریقہ ہائے کار میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے”