ٹوکیو میں جلاوطن ایغور رہنما کا کہنا ہے کہ چین نے سنکیانگ میں فوج استعمال کی

ٹوکیو: جلاوطن ایغور رہنما رابیہ قادیر نے جمعرات کو دعوی کیا کہ چینی حکومت نے مسائل زدہ صوبے سنکیانگ میں تازہ ترین واقعے میں فوجی قوت استعمال کی جسے وہ “نسلی صفائی” کا نام دیتی ہیں۔

اہلکاروں نے کہا ہے کہ 23 اپریل کو نسلی طور پر منقسم خطے میں ہونے والے پر تشدد تصادموں کے دوران اکیس لوگ، بشمول پولیس افسران و اہلکار، ہلاک ہوئے تھے۔

چینی سرکاری میڈیا نے اس واقعے میں فوج کے ملوث ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا، جبکہ ایک پچھلی خبر میں کہا گیا تھا کہ جب پولیس نے غیر قانونی چاقو رکھنے والے مشتبہ مقامیوں کے گھروں کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

بیجنگ کہتا ہے کہ چھ “دہشت گرد” اور 15 پولیس والے اور دیگر کارکن مارے گئے —  جن میں سے 10 چین کی زیادہ تر مسلم اقلیت ایغور سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا، “سیکیورٹی افسروں نے مقامی لوگوں کے مکانات کی تلاشی لی، اور پولیس نے فوج بلا لی”۔

سنکیانگ قریباً نو ملین (نوے لاکھ) ایغور باشندوں کا وطن ہے، جن میں سے اکثر چینی حکام کی جانب سے مذہبی اور ثقافتی جبر کی شکایت کرتے ہیں — ایسے الزامات جن سے سرکاری طور پر انکار کیا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.