چین کے ساتھ مکالمے کے دروازے کھلے ہیں، ایبے

لندن: وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا کہنا ہے کہ وہ متنازع جزائر پر جاری جھگڑے کی وجہ سے چین کے ساتھ تعلقات کو پہنچنے والا کچھ نقصان ٹھیک کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مشرقی بحر چین میں واقع جزائر کے ایک گروہ پر جاپان اور چین میں کشیدگی حالیہ مہینوں میں اپنی موت آپ مر گئی ہے جیسا کہ دونوں ممالک نے ممکنہ فوجی جھگڑے کی شمشیری کھنکھناہٹ کو بظاہر لگام دے لی ہے۔

بدھ کو لندن شہر میں بات چیت کرتے ہوئے ایبے نے بیجنگ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کی۔ ایبے نے کہا، “اہم یہ ہے کہ چین کے ساتھ مکالمہ جاری رکھا جائے اگرچہ ہر کچھ عرصے بعد کوئی واقعہ رونما ہی کیوں نہ ہوتا رہے”۔

“چین کی جانب سے طاقت کی پشت پناہی والا  کوئی اشتعال انگیز اقدام بظاہر موجود لگتا ہے۔ تاہم مکالمے کے دروازے کھلے ہیں، اور صدر زی جِن پنگ کے ساتھ مکالمہ بحال کرنے کے لیے میں پوری طرح تیار ہوں”۔

ایبے یورپ کے دورے کے بعد جمعرات کی رات جاپان واپس پہنچے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.