اوکی ناوا: اوکی ناوا نےا توار کو خونی جنگِ عظیم دوم کی 68 ویں برسی منائیں، جس میں جاپانی وزیرِ اعظم نے جنوبی جاپانی جزیرے کے مقامی رہائشیوں پر امریکی فوجی موجودگی کا “بوجھ کم کرنے” کا عہد کیا۔
اوکی ناوا میں امریکی فوجیوں کا ارتکاز علاقے پر امریکی قبضے کا ورثہ ہے جو 1945 میں جاپان کے جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے قریباً تین عشرے بعد تک جاری رہا۔
وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اوکی ناوا کے ایتومان شہر میں ایک تقریب کے موقع پر کہا، “امریکی فوجی اڈوں کا ارتکاز اوکی ناوا کے لوگوں کے لیے بھاری بوجھ بننا جاری رکھے ہوئے ہے”۔
اتوار کی تقریب میں جاپانی اہلکاروں، بشمول امریکی سفیر جان روس نے شرکت کی، جو 18 برس میں اس تقریب میں شرکت کرنے والے پہلے امریکی سفیر ہیں۔
یہ جزیرہ جاتی لڑی 1972 تک امریکی کنٹرول میں رہی تھی۔