ٹوکیو میٹروپولیٹن اسمبلی کے انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح کم

ٹوکیو: ٹوکیو کے ووٹروں نے اتوار کو شہری اسمبلی کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے، ایک ایسا مقابلہ جو بطور پیش منظر بڑی باریک بینی سے زیرِ مشاہدہ ہے کہ جاپان کی بڑی پارٹیاں 21 جولائی کے ایوانِ بالا کے انتخاب میں کیسی کارکردگی دکھائیں گی۔

جاپانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، تاہم ووٹروں کے ٹرن آؤٹ کی شرح کم رہی، اگرچہ بڑی پارٹیوں نے انتخاب سے قبل بھاری بھرکم انتخابی مہم چلائی تھی۔ 6 بجے شام تک ووٹر ٹرن آؤٹ صرف 29.58 فیصد تھا۔

یہ انتخاب ٹوکیو میٹرو پولیٹن اسمبلی کی 127 نشستوں کا فیصلہ کرے گا۔ جاپان کی مضبوط ترین جماعت یعنی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے لبرل ڈیموکریٹس اپنی چھوٹی اتحادی، جو بودھ حمایت والا ایک قدامت پسند گروہ ہے، کے ساتھ متوقع طور پر مجموعی اکثریت حاصل کریں گے۔

جاپانی اخبارات کی جانب سے کرائی گئی رائے شماریوں سے اندازہ ہوا کہ ایبے کی جماعت 50 کے قریب نشستیں جیت سکتی ہے، جو اسے اپنی شراکت دار کومیتو کے ساتھ مل کر اسمبلی میں حکمران بلاک بنا دے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.