ایل ڈی پی 21 جولائی کا ایوانِ بالا کا انتخاب جیتنے کی راہ پر

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا حکمران بلاک اتوار کو ٹوکیو کی میٹرو پولیٹن اسمبلی کے چناؤ میں بڑی کامیابی کے بعد اگلے ماہ ہونے والے ایوانِ بالا کے انتخابات میں مضبوط فتح کے راستے پر ہے۔

سیاستدانوں اور سیاسی پنڈت پیر کو چناؤ کے نتائج کا تجزیہ کر رہے تھے تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی چھوٹی اتحادی نیو کومیتو 21 جولائی کے انتخاب میں کیسی کارکردگی دکھائیں گے جو رائے شماریوں کے مطابق وہ باآسانی جیت جائیں گے۔

چوؤ یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر اسٹیون رِیڈ نے کہا، “یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ایل ڈی پی متوقع طور پر ایوانِ بالا میں اس لیے فتح مند ہو گی چونکہ اپوزیشن منقسم ہے اور کوئی متبادل موجود نہیں”۔

کچھ تجزیہ نگاروں نے کہا کہ جاپان کے دارالحکومت میں ٹھوس فتح نے ایبے کے وعدوں کے لیے اچھی خبر سنائی ہے، جن میں ڈی ریگولیشن سمیت ساختی اصلاحات شامل ہیں، جو کساد بازاری ختم کرنے کے لیے ان کی حکمت عملی “ایبے نامکس” کا نام نہاد “تیسرا تیر” ہے۔ پہلے دو “تیر” انتہائی نرم زری پالیسی اور (بہت زیادہ) اخراجات ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.