حکومت اغلباً سیلز ٹیکس میں اضافے میں سہارا دینے کے لیے اضافی اخراجات کی متلاشی ہو گی

حکومتی ذرائع کے مطابق، جاپانی حکومت متوقع طور پر اگلے مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے لیے ایک اضافی بجٹ تیار کرے گی تاکہ اگلے برس سیلز ٹیکس میں پلان شدہ اضافے پر معیشت کو لگنے والے دھچکے کا اثر کم کیا جا سکے۔

اگرچہ اضافہ بجٹ “قطعاً ناگزیر” ہے، جیسا کہ ایک حکومتی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا، تاہم اضافی اخراجات ٹوکیو کے کسے ہوئے مالیاتی توازن کو مزید پیچیدہ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس لیے حکومت بجٹ ریزرو استعمال کر کے اضافی قرضے کو محدود کرنے کی کوشش کرے گی، جس میں پچھلے مالی سال کے لیے توقع سے زیادہ ٹیکس آمدن بھی شامل ہے جو 1 ٹریلین ین کے قریب بنتی ہے۔

کئی دیگر حکومتی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومتی اتحاد کے مابین ایک بڑھتا ہوا اتفاق موجود ہے کہ اضافی بجٹ اخراجات ضروری ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.