ائیر ایشیا، اے این اے نے انتظامی اختلافات پر راستے الگ کر لیے

ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز اور ائیر ایشیا نے منگل کو کہا کہ انہوں نے سستی ہوائی کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جیسا کہ انتظامی اُمور پر اختلافات کی وجہ سے کاروبار میں مندی آ گئی تھی، جس سے ملک کے کم لاگت والے شعبے کو ایک دھچکا لگا۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ہوائی کمپنی ائیر ایشیا نے کہا ائیر ایشیا جاپان اکتوبر کے آخر تک خدمات ختم کر دے گی، جب اسے اگست میں ٹوکیو کے ناریتا ہوائی اڈے سے پہلی پرواز بلند کیے ایک برس سے ذرا ہی اوپر ہوا ہو گا۔

(سی ای او) فرنانڈس نے عندیہ دیا کہ ائیر ایشیا جاپان واپس آ سکتی ہے، اور کہا کہ اس کا برانڈ “جاپانی گاہکوں کے ساتھ دھڑکتا” تھا۔

اخباری اطلاعات کے مطابق  اے این اے کے سستی ہوائی کمپنی کے ایک اور مشترکہ منصوبے کے تحت ایک نئی ہوائی کمپنی، پیچ ایوی ایشن، پرواز شروع کر سکتی ہے، جو اوساکا سے اڑے گی۔

ائیر ایشیا جاپان پچھلے چند برسوں کے دوران جاپان آنے والی تین بجٹ ائیر لائنوں میں سے ایک تھی، جنہوں نے اے این اے اور حریف جاپان ائیر لائنز کے زیرِ قبضہ شعبے کو ہلانے کا عہد کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.