جاپان کا ریسی کبوتر اڑ کر بحر الکاہل پار کر کے کینیڈا جا پہنچا

وینکوور: جانوروں کے ایک امدادی اہلکار نے پیر کو کہا، ایک باہمت کبوتر، جو جاپان سے اڑا اور بحرالکاہل پار کیا، کو کینیڈا میں پرندوں سے محبت کرنے والا ایک شخص نسل خیزی میں استعمال کرے گا، اس امید پر کہ اس کی نسل لمبے فاصلوں تک اڑنے والے ریسی کبوتروں میں اول مقام حاصل کرے گی”۔

اس کبوتر کو انتہائی مغربی کینیڈا میں وینکوور جزیرے پر کینیڈین فضائیہ کے اڈے پر تھکن سے چُور اور پتلی حالت میں پایا گیا تھا اور کوموکس، برٹش کولمبیا کے نزدیک جانوروں کی امداد کے ایک مرکز پر لے جایا گیا جہاں اسے پرندوں کے ایک عام طفیلیے کے لیے معالجے سے گزارا گیا اور واپس صحتمند حالت میں لایا گیا۔

ماؤئنٹینیر ایوین ریسکیو سوسائٹی کے ریگ ویسٹ کوٹ نے اے ایف پی کو بتایا، “ہمارا خیال ہے کہ یہ جاپان میں خشکی سے اڑا اور گھبرا کر یا طوفان میں پھنس کر گم ہو گیا جس کے بعد بالآخر کینیڈا کی جانب اڑنے لگا، اور راستے میں مال بردار بحری جہازوں پر سستانے اور سونے کے لیے رکتا رہا”۔

کبوتر بازوں کی مقامی تنظیم نے گمراہ پرندے کو لے کر کچھ مادہ پرندوں کے ساتھ جوڑ ملانے کی پیشکش کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.