کرسٹل تاکیگاوا اولمپک بولی کے لیے ‘کُول ٹوکیو’ سفیر مقرر

ٹوکیو: ٹوکیو 2020 اولمپک بولی کمیٹی نے پیر کو ٹیلی وژن کی بین الاقوامی شخصیت کرسٹل تاکیگاوا کو “کُول ٹوکیو” سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

کمیٹی نے ایک بیان میں کہا، تاکیگاوا “دنیا کے ولولہ انگیز ترین شہروں میں سے ایک کے قلب میں متحرک اور جاندار ثقافت کے فروغ” میں چوٹی کا کردار ادا کریں گی۔  “میں 2020 کے امیدوار شہروں کی آنے والی بریفنگ میں عالمی اولمپک کمیٹی کے اراکین کو ٹوکیو کی پرکشش چیزوں کے بارے میں جوشیلی پریزنٹیشن دینے کا انتظار کر رہی ہوں۔”

تسونیکازو تاکیدا، جو عالمی اولمپک کمیٹی کے رکن اور بولی کمیٹی و جاپانی اولمپک کمیٹی (جے او سی) کے صدر ہیں، نے کہا: “ہماری مضبوط بولی کی ایک کلیدی وجہ یہ ہے کہ ہم نے بہت سے متنوع پس منظر رکھنے والے لوگوں کی دانش سے استفادہ حاصل کیا ہے، جس کی وجہ سے ہم خصوصاً کرسٹل تاکیگاوا کی اپنی ٹیم میں شمولیت پر پرجوش ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.