ٹوکیو ہائی کورٹ نے ایپل کے خلاف سام سنگ کی فتح برقرار رکھی

ٹوکیو: ٹوکیو کے ایک ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا کہ سام سنگ نے مختلف آلات کے مابین موسیقی اور ڈیٹا کی مطابقت پذیری و منتقلی کے لیے ایپل کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی نہیں کی۔

ایپل نے 100 ملین ین کے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ٹوکیو کی ضلعی عدالت نے پچھلے اگست میں سام سنگ کے حق میں فیصلہ دیا۔

ٹوکیو میں املاکِ دانش سے متعلق ہائی کورٹ نے منگل کو یہ فیصلہ برقرار رکھا۔

یہ اپیل کئی قانونی لڑائیوں میں سے ایک ہے جو ٹیکنالوجی کے دیوؤں کے مابین جاری ہیں۔

عدالت کا فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ایپل نے پچھلے ہفتے ٹوکیو کی ضلعی عدالت میں سام سنگ کے خلاف ایک اور پیٹنٹ کا مقدمہ جیتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.