ٹوکیو میں سرمایہ کاروں کا سافٹ بینک کی اسپرنٹ کی خریداری کا خیر مقدم

ٹوکیو: ٹوکیو میں سرمایہ کاروں نے بدھ کو اس خبر کا خیر مقدم کیا کہ امریکی موبائل کیرئیر اسپرنٹ موبائل کے حصص داروں نے سافٹ بینک کی جانب سے 21.6 ارب ڈالر کی خریداری کی منظوری دے دی ہے، جس سے کسی جاپانی فرم کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی خریداری کا راستہ صاف ہو گیا۔

منگل کو امریکہ میں ہوئی رائے شماری نے ادغام کے لیے لڑی گئی ایک سخت لڑائی کی آخری رکاوٹ بھی دور کر دی جس میں جاپانی فرم نے 20 ارب ڈالر کی اپنی ابتدائی پیشکش کو 1.6 ارب ڈالر بڑھا دیا تھا۔

ایک بیان کے مطابق، اس معاہدے، جس میں سافٹ بین اسپرنٹ کے 78 فیصد حصص خرید لے گا، کو امریکی فرم کے قابلِ ادا ووٹنگ شئیرز کی 80 فیصد تعداد نے منظور کیا۔

اسپرنٹ کے نیویارک میں حصص اس خبر پر پہلے 1.9 فیصد کے اضافے سے 6.99 ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ اختتامی اضافہ 0.9 فیصد رہا۔

سافٹ بینک نے رائے شماری کے بعد کہا، “ہم شکر گزار ہیں کہ اسپرنٹ کے بہت سے حصص داروں نے ہمارے منصوبے کی حمایت کی”۔ تازہ سرمایہ متوقع طور پر اسپرنٹ کو اپنے سے بڑے حریفوں کے خلاف مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.