ایوانِ زیریں کی نشستوں کی تعداد کم کرنے کا بل منظور

ٹوکیو: دائت کے ایوانِ زیریں نے ایوانِ زیریں کی نشستیں کم کرنے کے لیے اس ہفتے ایک بل کی منظوری دی تاکہ ووٹروں میں تفاوت میں کمی کی جا سکے۔ یہ بل 300 نشستوں والے ایوانِ زیریں میں ایک نشست والے حلقوں کی تعداد میں پانچ کی کمی کر دیتا ہے۔

حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی نیو کومیتو نے اپریل میں یہ بل تجویز کیا تھا، تاہم مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور چھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔

ڈی بی جے نے کہا ہے کہ یہ بل کافی حد تک آگے نہیں جاتا اور چاہتی تھی کہ نشستیں 80 کی تعداد تک کم کر دی جائیں، جبکہ جاپان ریسٹوریشن پارٹی (جے آر پی) نے نشستوں میں 144 کی کمی کا کہا تھا۔ پچھلے دسمبر کے ایوانِ زیریں کے انتخابات کے بعد کئی ضلعی عدالتوں نے فیصلہ دیا تھا کہ کچھ ضلعوں کے نتائج غیر آئینی اور ناقص ہیں۔

موجودہ انتخابی نظام کے مخالفین چاہتے ہیں کہ انتخابی حلقوں کی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جائے تاکہ آبادی کی موجودہ تقسیم کی بہتر عکاسی ہو سکے، جو پچھلے چند عشروں میں جاپانی آبادی کی شہروں کو منتقلی کی وجہ سے ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.