پنشنر نے بہت زیادہ مستعار شدہ الفاظ کے استعمال پر این ایچ کے پر مقدمہ کر دیا

ٹوکیو: ایک پنشنر سرکاری نشر کار این ایچ کے پر جذباتی رنج کا باعث بننے کا مقدمہ کر رہا ہے، اور دعویٰ کر رہا ہے کہ غیر ملکی مستعار شدہ الفاظ کے حد سے زیادہ استعمال نے اس کے بہت سے پروگراموں کو ناقابلِ فہم بنا دیا ہے؛ یہ بات اس کے وکیل نے جمعرات کو بتائی۔

71 سالہ ہوجی تاکاہاشی الفاظ کے روایتی جاپانی متبادل استعمال کرنے کی بجائے انگریزی سے مستعار شدہ الفاظ پر انحصار کرنے پر نشر کار سے 1.41 ملین ین کے زرِ تلافی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ “ایک بحرانی مشاہدہ موجود ہے کہ یہ ملک بس امریکہ کا ایک صوبہ بنتا جا رہا ہے۔”

جاپانی زرخیز مقامی ذخیرہ الفاظ کی حامل ہے، تاہم اس میں دوسری زبانوں سے الفاظ مستعار لینے کی روایت موجود ہے، ، جو اکثر خاصے اختراعی انداز میں شاملِ زبان کیے جاتے ہیں اور کبھی کبھار مستعار لینے کے عمل میں ان کا مطلب بدل دیا جاتا ہے۔

بہت سے جاپانی اہلِ زبان “ٹربل”، “رسک”، “ڈرائیو”، یا “پارکنگ” اور ان جیسے کئی الفاظ استعمال کرتے ہوئے کبھی دوسری مرتبہ نہیں سوچتے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.