تاکاہاما: مسلح محافظوں اور دوبارہ صاف شدہ ایٹمی ایندھن والا ایک بحری جہاز جمعرات کو فرانس سے جاپان پہنچا، جو فوکوشیما کی آفت کے بعد پہلی ایسی کھیپ ہے جیسا کہ یوٹیلیٹی کمپنیاں اپنے ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے لیے لابنگ کر رہی ہیں۔
اے ایف پی کے ایک صحافی نے کہا، مکسڈ آکسائیڈ (ماکس)، جو پلوٹونیم اور یورینیم کا ایک مخلوط آمیزہ ہوتا ہے، کا مال بردار جہاز تسوروگا، صوبہ فوکوئی میں تاکاہاما ایٹمی پلانٹ پر اتارا گیا جبکہ جہاز قبل ازیں صبح کے وقت وہاں پہنچا تھا۔ یہ جہاز ایٹمی مواد کی ترسیل کے لیے خصوصی طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور ایک مسلح جڑواں جہاز اس کی حفاظت پر مامور تھا۔
اگلے ماہ جب نئے ایٹمی ضوابط نافذ العمل ہوئے تو کانسائی الیکٹرک پاور، جو اس ایٹمی بجلی گھر کو چلاتی ہے، تاکاہاما کے ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کے لیے متوقع طور پر حکومت کو درخواست دے گی۔
جاپان کے ایٹمی ری ایکٹروں کی میزبانی کرنے والے علاقوں کے رہائشی ایٹمی پلانٹس کے معاملے پر شدید تقسیم کا شکار ہیں۔
یورینیم ری ایکٹرعملِ انشقاق کے ضمنی ماحاصل کے طور پر کم تر معیار کی یورینیم اور پلوٹونیم کا ایک آمیزہ سا پیدا کرتے ہیں۔ اس کو عمل کاری سے دوبارہ ماکس ایندھن میں بدلا جا سکتا ہے، جسے دوسرے ری ایکٹروں میں مزید توانائی پیدا کرنے کے لیے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔