سائیتاما: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ہونجو، صوبہ سائیتاما میں ایک 43 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جو تین سال سے زیادہ عرصے تک دھوکہ دہی سے اپنی مردہ ماں کی پنشن وصول کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق، یہ شخص، جس کا نام کانجی تاکیوچی پتا چلا ہے، 8 جون کو ایک الگ الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، جب پولیس کو احساس ہوا کہ اس کی ماں ان کی جائیداد پر اس کے ہمراہ نہیں رہ رہی جیسا کہ ریکارڈ میں درج تھا۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ تفتیش کی گئی ،جس کے دوران تاکیوچی کی ماں کی باقیات ان کے مشترکہ مکان کے باتھ روم میں کنکریٹ میں ملفوظ پائی گئیں۔
پولیس نے تاکیوچی کے حوالے سے بتایا کہ اس نے تین سال قبل اپنی ماں کی لاش چھپا دی جب وہ طبعی وجوہات کی بناء پر چل بسی تھی، تاکہ وہ دھوکہ دہی سے اس کی پنشن وصول کرنا اور اس پر گزر بسر کرنا جاری رکھ سکتا۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ تاکیوچی نے اس کی موت کے بعد سے 1.9 ملین ین کی وصولیاں کیں۔