ساپّورو میں 7 سالہ بچہ آلو بخارے کی گھٹلی حلق میں پھنس جانے سے ہلاک

ساپّورو: ساپّورو میں پولیس ایک واقعے کی تحقیق کر رہی ہے جس میں 7 سالہ بچہ اسکول کے لنچ میں کھاتے ہوئے آلو بخارے کی گٹھلی حلق میں پھنس جانے سے اُچھو لگ کر ہلاک ہو گیا۔

ٹی وی آساہی نے جمعہ کو خبر دی کہ پولیس کے مطابق، جمعرات کو دوپہر 1:10 کے قریب ساپّورو کے مینامی وارڈ میں ایک ایلمنٹری اسکول سے ہنگامی کال کی گئی، جس میں کہا گیا کہ لڑکے کو اچھو لگا ہوا ہے۔ ہنگامی خدمات کے کارکن لڑکے کو ہسپتال لے کر بھاگے جہاں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

ساپّورو کے تعلیمی بورڈ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس لڑکے، جو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی ایک جماعت کا رکن تھا، کو ثابت آلو بخارا کھانے سے خبردار کیا گیا تھا، تاہم اس نے ناگہانی طور پر 2 سینٹی میٹر قطر کی حامل گٹھلی نگل لی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.