ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو اگلے ماہ ہونے والے ایوانِ بالا کے انتخاب کی تاریخ کی تصدیق کی، جس میں عوامی رائے شماریاں وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے لیے بڑی فتح کی پیشن گوئی کر رہی ہیں، جس سے انتہائی ضروری اقتصادی اصلاحات کے لیے ان کا راستہ صاف ہو جائے گا۔
کابینہ کے ایک اجلاس نے اعلان کیا کہ ووٹروں سے 21 جولائی کو کہا جائے گا کہ وہ ہاؤس آف کاؤنسلرز کے نصف اراکین کا چناؤ کریں۔
باضابطہ انتخابی مہم 4 جولائی سے شروع ہو گی جو دسمبر میں ایبے کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے عوامی جذبات کا پہلا قومی امتحان ہے، جب انہوں نے دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو 15 سالہ تفریطِ زر سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔
ٹوکیو میں ووٹروں نے پچھلے اتوار — جب انہوں نے شہر کی میٹروپولیٹن اسمبلی کے انتخابات میں ایبے کی قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو بڑی فتح عطاء کی — کو ان کی یلغارانہ پالیسی کی تائید کی، جسے “ایبے نامکس” کہا جاتا ہے۔
اس وقت ایوانِ بالا میں کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں، جس کے 242 ارکان میں سے ہر ایک چھ برس خدمات سر انجام دیتا ہے۔