نِسان کا ٹینیز کے پلانٹ پر روگ کار بنانے کے لیے 900 ملازمتوں کا اضافہ

نشی ویل، ٹینیز: نِسان اپنے ٹینیز کے پلانٹ پر روگ کراس اور ایس یو وی کاریں بنانے کے لیے 900 ملازمتوں کا اضافہ کر رہا ہے۔

جمعے کو ہونے والا ملازمتوں کا اعلان 800 بھرتیوں کے علاوہ ہے جو پچھلے برس سومیرنا کے پلانٹ پر شامل کی گئیں، اور یہ نشی ویل کے نواح میں واقع مرکز میں ملازمتوں کی مجموعی تعداد 7000 تک لے آئے گا۔

بھرتی پہلے ہی جاری ہے۔ روگ کی پیداوار اس خزاں میں شروع ہونا طے ہے۔

امریکہ میں پہلی مرتبہ روگ کاروں کی تیاری جاپانی کار ساز ادارے کے ایک منصوبے کے حصہ ہے جس کے تحت شمالی امریکہ میں فروخت کی جانیوالی 85 فیصد کاریں امریکہ میں تیار کی جائیں گی۔

اس ماہ نِسان کی امریکہ میں کاروں کی تیاری کی 30 ویں سالگرہ ہے۔ سیمرنا پلانٹ نے 1983 میں اپنا پہلا پک اپ ٹرک تیار کیا تھا۔ یہ پلانٹ نسان کی سب سے مقبول درمیانے درجے کی کار آلٹیما سیڈان، اور دوسرے ماڈل بھی تیار کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.