1 سالہ بچی کو 4 گھنٹے تک کار میں چھوڑ کر ماں پچینکو کھیلتی رہی

فوکوؤکا: شینگو، صوبہ فوکوؤکا میں پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ایک 18 سالہ عورت اور اس کے 36 سالہ مرد دوست کو حراست میں لیا گیا ہے جب عورت کی ایک سالہ بچی کو چار گھنٹے تک کار میں چھوڑے رکھا گیا جبکہ وہ خود پچینکو کھیلتے رہے۔

این ٹی وی نے اطلاع دی، گشت پر معمور ایک پولیس اہلکار نے جمعے کو شام 6 بجے کے قریب کاراؤکے کی عمارت میں واقع پارکنگ لاٹ میں کھڑی کار میں بچی کو پڑے ہوئے پایا۔ جب ماں اور اس کا ساتھی کار کو واپس لوٹے تو انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ قریباً 2 بجے سے پچینکو کھیل رہے تھے۔

پولیس نے کہا، انجن چلتا چھوڑ دیا گیا تھا اور ائیر کنڈیشنر چل رہا تھا، اور مزید کہا کہ بچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس نے کہا کہ اس جوڑے پر بچی کی جان خطرے میں ڈالنے کی دفعہ لگائی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.