ٹوکیو: فائر فائٹروں نے پچھلے ہفتے صوبہ اوکایاما میں ایک ہنگامی کال کا جواب دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایک عورت نے گندی نالی جیسے ٹوائلٹ میں بچے کو جنم دیا ہے اور بچہ اندر گر گیا۔
ایسا ہی ایک واقعہ چین میں ایک ماہ قبل سامنے آیا تھا، تاہم یہ کیس ایک کم معلومہ ذہنی حالت پر روشنی ڈالتا ہے۔
یہ بچہ 27 جون کو قریباً 6 بجے صبح گندی نالی نما حوض کے پیندے میں ڈیڑھ میٹر تک گر گیا تھا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، لڑکے کو 7:40 بجے صبح کے قریب صحیح و سالم نکال لیا گیا جب فائر فائٹروں نے ٹوائلٹ روم کا فرش اکھاڑ ڈالا۔
ماں کو ہسپتال لے جایا گیا اور حد سے زیادہ خون بہنے پر مکمل بحالی صحت کا انتظام کیا گیا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ذہنی حالت ہے جس میں حاملہ ماں اپنے آپ کو یقین دلا لیتی ہے کہ وہ امید سے نہیں ہے اگرچہ اس کے جسم میں تبدیلیاں واقع ہو رہی ہوتی ہیں۔