جاپان، جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کی پہلی بات چیت کے لیے تیاری مکمل

ٹوکیو: جاپان کے وزیرِ خارجہ اس ہفتے ایک علاقائی اجتماع میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کے ساتھ براہِ راست بات چیت کریں گے، جو نئی حکومتوں کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک میں پہلی وزارتی سطح کی ملاقات ہو گی۔

جاپانی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو کہا، جاپان کے وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا اور جنوبی کوریائی ‘یون بیونگ سے’ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی میزبانی میں برونائی میں سفارتکاری اور سلامتی سے متعلق منعقدہ سالانہ اجلاسوں کے موقع پر رو برو بات چیت کا اہتمام کریں گے۔

روزنامہ نیکےئی نے کہا، دونوں حکومتیں اس ملاقات کے لیے پیر پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم یہ اتوار کو آخر میں بھی منعقد ہو سکتی ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ یون نے اپریل میں ٹوکیو کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جب دو جاپانی وزرائے کابینہ نے یاسوکونی مزار پر حاضری دی، جو جنگ میں مرنے والے 2.5 ملین جاپانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا ہے جن میں جنگی مجرم بھی شامل ہیں۔

تعلقات پچھلے گرما میں زیادہ تر غیر آباد ٹاپوؤں کی خود مختاری پر تنازع کی وجہ سے سرد مہری کا شکار ہو گئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.