لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیگیرو اشیبا نے ہفتے کو کہا کہ امریکی فوج کے لیے یاؤ، صوبہ اوساکا میں اوسپرے کی تربیتی مشقیں منعقد کرنا باعمل ثابت نہیں ہو گا۔
اس ماہ کے شروع میں اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو اور اوساکا کے گورنر اچیرو ماتسوئی نے یاؤ کے ہوائی اڈے پر اوسپرے کی تربیتی پروازیں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ اوکی ناوا پر سے امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کا بوجھ ہلکا کیا جا سکے۔
تاہم اشیبا نے یومیوری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاؤ کا ہوائی اڈا رہائشی علاقے میں واقع ہے اور اسے مقامی رہائشیوں کی حمایت حاصل نہیں ہو گی۔
یاؤ کے مئیر سئیتا تاناکا نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ اوسپرے طیاروں کے ہوائی اڈہ استعمال کرنے کے خلاف ہیں جہاں فی الحال کوئی معمول کی کمرشل خدمات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
متنازع ایم وی 22 اوسپرے طیاروں کے 12 یونٹ اس وقت یو ایس میرین کارپس اسٹیشن فوتینما میں تعینات ہیں۔