فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر محدود آتش زنی کی اطلاع

ٹوکیو: آپریٹر کے مطابق، تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے کمپلیکس میں جمعرات کو کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر پر آگ لگ گئی، جو معذور پلانٹ پر پیدا ہونے والے مسائل کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو نے کہا، کارکنوں نے ایک بجے دوپہر سے ذرا دیر قبل جلانے والے ایک پلانٹ کے نزدیک ڈھیر کارڈ بورڈ کے ڈبوں میں سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے۔

اس نے کہا، آگ نے قریباً چار میٹر ضرب دو میٹر کے رقبے کو نقصان پہنچایا، اور اسے ایک گھنٹے میں بجھا دیا گیا۔

اس نے کہا کہ آگ نے پلانٹ پر تابکاری کے درجوں کو متاثر نہیں کیا اور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ٹیپکو پلانٹ پر واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد، بشمول تابکار پانی کے رساؤ کے کئی واقعات، کی وجہ سے مسائل کا شکار رہا ہے، جو ایک نسل میں بدترین ایٹمی آفت کے دو برس سے زیادہ عرصے کے بعد بھی جاری ہیں۔

ناقدین کہتے ہیں کہ آفت کے بعد سے جگاڑ لگا کر قائم کیے گئے مختلف قسم کے حل اسے مسائل کا شکار بنا سکتے ہیں اور قدرت کے رحم و کرم پر ڈال سکتے ہیں، جس کا کوئی فوری حل نظر نہیں آتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.